ایران کے آرمی چیف محمد بغیری نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر تک پہنچنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
ایک بیان ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ تمام مسلح افواج، آرمی، آئی آر جی سی اور پولیس کمانڈ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں فوری طور پر وہاں پہنچ گئے تھے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد نائب صدر محمد مخبر حادثے کے قریبی شہر تبریز روانہ ہوئے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق نائب صدر کے ہمراہ دیگر حکومتی ارکین بھی روانہ ہوئے تھے۔
ترجمان کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں لاپتہ ہونے کے بعد کابینہ میٹنگ بھی کی گئی۔