• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز فلم فیسٹیول کے بعد ایشوریا رائے کے ہاتھ کی سرجری ہوگی

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول سے واپسی پر سرجری کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ ویک اینڈ پر ایشوریا کی کلائی میں موچ آگئی تھی جس کی وجہ سے انکے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھانا پڑا تھا، تاہم اس سب کے باوجود وہ اپنی کانز فیسٹیول میں روایتی شرکت پر اٹل تھیں اور وعدوں کے مطابق اس میں شرکت یقینی بنائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریا نے اپنی زخمی ہاتھ سے متعلق فرانس میں ڈاکٹروں سے مشورے لئے جنہوں نے کانز فلم فیسٹیول کے بعد اداکارہ کے ہاتھ کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید