بہاولنگر میں مبینہ طور پر بیوی پر تشدد کرنے والے سسرالیوں اور شوہر کے خلاف 8روز کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیاہے جبکہ خاتون کی نند کو گرفتار کرلیاہے ۔
پولیس کے مطابق محلہ نظام پورہ کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی کو 8روز قبل مبینہ طور پر اس کے خاوند نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا او ر سر کے بال کاٹ دئیے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی نند کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ شوہر سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
دوسری جانب خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کے سر میں پھوڑے اور زخم تھے اس لئے بیوی نے خود اپنے سر کے بال کٹوائے ۔