• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن و پولیس نے کروڑوں کی دیہاڑیاں لگائیں: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری---فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری---فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر بندے کا ریٹ فکس تھا کس کو جیل میں ڈالنا ہے کس کو باہر نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کے کیس سے نکالنے اور ڈالنے کے لیے تفتیشیوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں، جو تفتیشی لکھ پتی تھے وہ کروڑ پتی ہو گئے ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے خود 9 ماہ بعد 9 مئی کے کیس میں ڈالا گیا، ایک سال ہو چکا لیکن ابھی تک ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔

قومی خبریں سے مزید