• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے غیر انسانی رویے کیخلاف بات ہونی چاہیے، سعید غنی


صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کے غیر انسانی رویے کے خلاف بات ہونی چاہیے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کےالیکٹرک صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اگر کوئی مرتا ہے تو اس کا مقدمہ درج کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر ہونے کے ناتے یہ بات مجھےکرنی چاہیے یا نہیں لیکن شہری ہونےکے ناتےکہتا ہوں، لائٹ جائے تو کےالیکٹرک کے دفتر میں گھس کر ان کی لائٹ بند کردیں، کوئی تشدد نہ کریں، کوئی نقصان نہ پہنچائیں، ان کو صرف گرمی میں بٹھائیں تو پتہ چلے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں لوگ بل ادا کر رہے ہیں وہاں بھی بجلی بند کرتے ہیں، سوال تو یہ ہے کہ اگر 500 لوگ بل دے رہے ہیں 200 نہیں دے رہے تو 500 کو سزا کیوں؟

ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کے پاس کوئی سسٹم ہی نہیں، پانچ پانچ، چھ چھ دن لائٹ نہیں، تصور کریں قیامت خیز گرمی میں کیا حال ہوتا ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ الٹا کےالیکٹرک والے ایف آئی آر درج کرواتے ہیں، سڑک بند کرنے یا ٹائر جلانے کی ایف آئی آر کےالیکٹرک کیسے کروا سکتی ہے؟غیر انسانی روئے کے خلاف بات ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید