• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا، وزیر خزانہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ 

ا علامیہ کے مطابق وفد نے معاشی حالات کی بہتری کےلیے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو کاروبار کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔

ا علامیہ کے مطابق وفد نے ٹیکس نیٹ میں ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔ 

ا علامیہ کے مطابق وفد نے دستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کےلیے تجاویز بھی دیں۔ 

وزیرخزانہ نے وفد کے کاروبار سے متعلق تحفظات کو تسلیم کیا اور کہا کمپنی ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں مدد کر رہی ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع کیا جائے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ تاجر برادری کی پیش کردہ تجاویز پر غور کریں گے۔ ا علامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید