عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ اگست اورستمبر اہم مہینے ہیں ،اگلے 100 دن پاکستان کی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں،اپوزیشن ٹی او آر پر اہم پیش رفت کر چکی ہے ،ایک آدھ پارٹی کے سواتمام پارٹیاں ٹی او آر پر متفق ہیں ۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ ‘میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان سڑکوں پر آنے پر متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کی لائن بہت واضح اورکلیئر ہے، جب نواز شریف اور آصف زرداری اکٹھے ہو سکتے ہیں تو بلاول بھٹو اور عمران خان کیوں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طاہرالقادری کی31جولائی کی میٹنگ میں ایک آدھ کےسواتمام پارٹیاں شریک ہوں گی۔