• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید