• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس سے متعلق اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات اور اسٹارٹ اپس کو سہولیات سے متعلق آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی کارکردگی پر تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کروانے کی بھی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے آئی ٹی پارکس سے متعلق بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر احد چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت شزا فاطمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید