• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری: تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنیوالی ٹیم پر حملہ، 1 اہلکار زخمی

فیس بک ویڈیو گریب
فیس بک ویڈیو گریب

مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم یہ آپریشن کرنے والی ٹیم پر شر پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

مری میں بانسرہ گلی، کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی، شیوالا میں آپریشن کیا گیا۔

مری میں انتظامیہ نے کئی پلازہ گرا دیے اور غیر قانونی عمارات منہدم کر دیں۔

اس دوران آپریشن کرنے والے عملے پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1 اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، جبکہ پتھر لگنے سے سرکاری اہلکار دانیال زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق متعدد رپورٹس تھیں کہ مری میں ناجائز پلازہ اور تجاوزات کی بھرمار ہے، مری میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سینئر صوبائی وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اس ضمن میں ہدایت کی ہے کہ مری میں پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید