• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے کرکٹ گراؤنڈ میں ہاتھ جوڑ کر معافی کیوں مانگی؟


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان منگل کو ہونے والے آئی پی ایل کے چوتھے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سن رائزرز حیدرآباد کےخلاف میچ میں سپورٹ کرنے کے لیے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم گئے۔

اس دوران شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی بیٹی سہانا خان اور چھوٹا بیٹا ابراہم خان بھی موجود تھے۔

اُنہوں نے میچ میں اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی کی خوشی میں کرکٹ گراؤنڈ کا ایک چکر کاٹا اور وہاں موجود کرکٹ شائقین کی محبت کا بھرپور انداز میں جواب بھی دیا۔

شاہ رخ خان اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی پر اتنے خوش اور پُرجوش تھے کہ  گراؤنڈ کا چکر لگاتے ہوئے اُنہوں نے غلطی سے وہاں پر جاری لائیو براڈکاسٹ میں خلل ڈال دیا اور اس بات کا احساس ہوتے ہی اُنہوں نے فوراََ اس براڈکاسٹ کے میزبان سریش رائنا، پارتھیو پٹیل اور اکاش چوپڑا سے معافی مانگی۔

بھارتی اداکار کے اس انداز نے سابق بھارتی کرکٹرز اور شائقین دونوں کے دل جیت لیے۔

آکاش چوپڑا نے شاہ رخ خان کے اس عاجزانہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ، کیا لیجنڈ آدمی ہیں!‘ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان غلطی سے براڈکاسٹ کے درمیان آئے اور پھر معافی بھی مانگی لیکن اصل میں تو انہوں نے یہاں آ کر ہمارا دن یادگار بنا دیا ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید