آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ جرمنی میں جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے ملاقات کی۔
جرمن آرمی چیف کے ساتھ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ بھی کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے مطابق آرمی چیف کو جرمن اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آرمی چیف نے جرمن چانسلر کے فارن پالیسی و سلامتی کے مشیر، جرمن وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور وزارت دفاع کے اسٹیٹ سیکریٹری سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرمن قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔