• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ( ASO )نے سندھ رینجرز کے تعاون سے سنٹرل پلازہ کراچی میں چھاپہ مارکر اسمگلڈ شدہ 15کروڑ روپے کا پیراشوٹ فیبرک ضبط کر لیا، کسٹمز ترجمان کے مطابق ضبط شدہ فیبرک کو 19ٹرکس اور 5سوزوکی پک اپس پر لوڈ کرکے اے ایس او کے گودام منتقل کیا گیا ہے ، ترجمان کسٹمز سید عرفان علی کے مطابق کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اے ایس او کی ٹیم نے سندھ رینجرز کےساتھ ملکر سنٹرل پلازہ پر چھاپہ مارا۔
ملک بھر سے سے مزید