• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی سیکریٹریٹ پر یلغار ان کے خوف کی عکاس ہے، پی ٹی آئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور اور ان کے حواری اپنا انجام نگاہوں کے سامنے دیکھ کر باؤلے ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق مرکزی سیکریٹریٹ پر غیر قانونی یلغار ان کے باطن میں موجود خوف کی عکاس ہے۔

آئین و قانون سے وابستگی اور پُرامن سیاسی جدوجہد کے عزم کو احمق ہماری کمزوری سمجھ رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ توڑ کر سمجھتے ہیں کہ ہمیں غیرفعال یا بانی پی ٹی آئی کی کال پر ملک کے طول و عرض سے امڈتے عوامی سمندر کے آگے بند باندھ لیں گے۔

تحریک انصاف نے پچھلے دو سال سے ان کی ہر بدمعاشی کا جواب آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیا ہے، پاکستان کا ہر گھر تحریک انصاف کا مرکز بن چکا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ایک لمحے کو رُکیں گے نہ ہی اب انہیں وطنِ عزیز میں لاقانونیت، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا گندا کھیل مزید جاری رکھنے کی اجازت دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید