• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں درخت گرگیا، 3 سے زائد کارکن زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرد کے طوفان کے سبب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکریٹریٹ میں درخت گرگیا۔

درخت پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گرا ہے، درخت کے تلے دب کر تین سے زائد پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کرتے ہوئے  غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا۔

پی ٹی آئی کا دفتر سیل کردیا گیا، موقع پر موجود کارکنوں نے سی ڈی اے آپریشن کی مزاحمت کی۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کیا، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کرلیا، پولیس نے عامر مغل کو گرفتار کیا ہے۔

آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا،  سی ڈی اے نے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرایا۔

سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید