الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 ڈاکٹر یاسمین راشد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن مسترد کردی، جس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 14 فروری کو نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، ٹربیونل بننے کے باوجود مقررہ وقت میں پٹیشن دائر نہیں کی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پٹیشن تاخیر سے دائر کرنے کا جواز درست نہیں، یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن پر دستخط موجود نہیں۔ پٹیشن قانونی تقاضے پورے کیے بغیر دائر کی گئی۔
واضح رہے کہ یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔
یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کیمشن نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔