• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، علی پرویز ملک


وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کر کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

علی پرویز ملک نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت کو وفاقی بجٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فرضی اعداد و شمار پر بجٹ پیش کیا۔ امید ہے خیبر پختونخواحکومت اپنے رویے پر نظرثانی کرے گی۔ 

علی پرویز ملک نے کہا امید ہے کہ کے پی کے وزیراعلیٰ اور وزیر خزانہ وفاق سے تعاون کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید