• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ‘ عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست‘ سماعت 14جون تک ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی سماعت14جون تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست کی ان کیمرہ سماعت کی۔ سماعت کے بعد فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ فوزیہ صدیقی کی امریکی ایف ایم سی کارسویل جیل میں قید بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے مکمل سہولت فراہم کرے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ سمتھ آن لائن عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ سماعت میں عدالت کی معاون زینب جنجوعہ کے علاوہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران حکومت سے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی تفصیلات پیش کرے تاہم وزارت قانون اور داخلہ کے حکام اس حوالے سے لاعلم تھے۔

ملک بھر سے سے مزید