• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین سے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سولر پینلز مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہم سہولت دیں گے، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

شافع حسین کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کے فروغ کے لیےطویل المدت پالیسی بنائی جائے گی، پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔

قومی خبریں سے مزید