• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو وائرس کیسز: اٹک سے مویشیوں کی دیگر علاقوں کو منتقلی پر پابندی عائد

پنجاب کے ضلع اٹک کی انتظامیہ نے کانگو وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اٹک سے دوسرے علاقوں کو مویشیوں کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک سے مویشیوں کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی منتقلی پر پابندی 7 روز کےلیے عائد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مویشی منڈیوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ہیلتھ پنجاب نے کانگو وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد 9 رکنی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم اٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ہیلتھ پنجاب کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم اٹک میں کانگو وائرس پھیلنے کی وجوہات کا پتا لگائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم کانگو بخار سے متعلق محکمہ لائیو اسٹاک کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔

آج راولپنڈی کے بینظیر اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ایک زیر علاج ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ 3 مریض رواں ماہ اٹک سے لائے گئے تھے، ڈاکٹر جنید کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے، بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔

قومی خبریں سے مزید