• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایف جے نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی


انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی ہے۔

سیکریٹری انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس انتھونی بلانگر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا ہتک عزت بل آئین اور یو این چارٹر کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہتک عزت بل آزادی صحافت کے لئے خطرناک ہے، پاکستانی صحافی اپنے حقوق کی جنگ کے لئے کھڑے ہو جائیں۔

انتھونی بلانگر نے مزید کہا کہ آئی ایف جے پاکستانی صحافیوں کی آزادی کے لئے جد و جہد میں ان کے ساتھ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید