• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ نے تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

تائیوان کی وزارت خارجہ کے مطابق ہتھیاروں میں راکٹ سسٹم، توپیں، اینٹی ٹینک میزائل، ڈرون اور دیگر آلات شامل ہیں۔

تائیوان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی دوسری مدت میں تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا یہ دوسرا اعلان ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق تائیوان کو ہتھیاروں کی ایک بار پھر فروخت تائیوان کی سلامتی کے لیے امریکا کے پختہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تائیوان کے صدر لائی چنگ نے 40 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی بجٹ متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے مطابق یہ اقدام چین کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر اپنے دفاع کے عزم کو اُجاگر کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید