• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ، پشاور والوں کا پارا ہائی


شدید گرمی میں بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے پشاور والوں کا پارا ہائی ہوگیا، ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)  فضل الہٰی کی قیادت میں مظاہرین رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور بجلی بحال کروادی۔

ایم پی اے فضل الہٰی نے دھمکی دی کہ ہماری بجلی بند ہوگی، تو سب کی بجلی بند کریں گے، تمام فیڈرز پر جا کر بجلی بحال کروائیں گے، علاقہ عمائدین گرڈ اسٹیشن میں بجلی بحال رکھیں گے۔

 پشاور الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بحال کروائے گئے فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 80 فیصد سے زیادہ لاسز ہیں۔

ایم پی اے فضل الہٰی اور پیسکو حکام میں کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منشتر ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید