آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔
دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجودڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جیکب آباد 49، نوابشاہ، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپور اور سکرنڈ 47 جبکہ ملتان، حیدر آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
لاہور 43، پشاور، مظفر آباد41، اسلام آباد 40، کراچی37، گلگت36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔