• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تل ابیب پر راکٹ حملوں کے بعد کمرشل پروازیں معطل، اسرائیلی فوج

اسرائیل میں نصب دفاعی نظام آئرن ڈوم ڈیفینس میزائل(فائل فوٹو)
اسرائیل میں نصب دفاعی نظام آئرن ڈوم ڈیفینس میزائل(فائل فوٹو)

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے تل ابیب میں کمرشل پروازیں معطل کر دیں۔ 

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح سے اسرائیلی علاقوں پر 8 راکٹ فائر کیے گئے۔ 

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسرائیلی علاقوں کی طرف آنے والے بیشتر راکٹ مار گرائے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر 6 ماہ بعد حماس کا یہ پہلا راکٹ حملہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید