• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوش مشرا نے فلم میں نے پیار کیا میں پریم کا کردار کیوں نہیں نبھایا؟

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا میں پریم کے کردار کےلیے پہلے پیوش مشرا کو پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔ 

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو راتوں رات اسٹار بنانے والی ہدایتکار سورج برجاتیا کی یہ فلم 1989 میں ریلیز ہوئی جس نے بالی ووڈ کے سلطان کی زندگی ہی بدل دی۔ 

فلم کے مرکزی کردار پریم کےلیے سلمان خان سے قبل اداکار پیوش مشرا کو زیر غور لایا گیا تھا، تاہم بات آگے نہ بڑھ سکی تھی اور پھر یہ کردار سلمان خان نے کیا جس کے بعد دولت و شہرت کی دیوی ان پر مہربان ہوگئی۔ 

پیوش مشرا کے مطابق وہ اس وقت فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹوٹ آف انڈیا میں تھرڈ ایئر کے طالب علم تھے، تب راجشری فلمز نے اس کردار کےلیے انکے نام پر غور کیا تھا۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پیوش نے یہ کردار نہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اتنی زیادہ شہرت کو سنبھال نہیں سکتے تھے۔ 

تاہم انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں اسوقت کوئی اسٹار تھا اور نہ ہی اس ٹیم میں شامل تھا، یہ صرف ابتدائی بات چیت تھی اور سورج برجاتیا کے والد راج کمار برجاتیا میرے نام پر زور دے رہے تھے۔

سورج میرے پاس آئے بھی لیکن انہوں نے مجھے کاسٹ نہیں کیا، میں تھرڈ ایئر کا اسٹوڈنٹ تھا، گو کہ یہ کوئی بڑی ڈیل نہیں تھی لیکن معلوم نہیں اس بات کا بتنگڑ کیوں بنا دیا گیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے اس حوالے سے مظلوم بن کر شہرت حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا یہ دعویٰ کرو کہ مجھے ملنے والا رول کوئی اور لے اڑا، حالانکہ یہ بات درست نہیں ہے۔ 

پیوش نے مشرا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسکے بعد میں نے بہت کام کیا، اگر بائی چانس مجھے موقع مل بھی جاتا تو میں قبل از وقت ملنے والی شہرت نہ سنبھال پاتا، میری عمر اس وقت 26 برس تھی اور میرا دماغ اڑ جاتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید