نواب شاہ(بیورورپورٹ) لونڈکی مائینر اور قائم کور شاخ میں پانی کی قلت کیخلاف کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کی۔اس موقع پر آبادگار رہنماؤں خادم انڑ،علی نواز انڑ،گلاب اوٹھو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ قائم کور شاخ میں آبادگار آبپاشی عملے کی ملی بھگت سے لفٹ مشینوں کے ذریعے پانی چوری کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ٹیل کے کاشتکار پانی سے محروم اور فصلیں سوکھنا شروع ہو گئی ہیں۔انھوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور دونوں نہروں کی ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔