• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُرک اداکار براق اوزچویت کا بنگلا دیش میں والہانہ استقبال

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار براق اوزچویت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ڈھاکا کی سڑکوں پر مداحوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔

براق اوزچویت حال ہی میں ایک برانڈ کی تشہیری مہم کے لیے بنگلہ دیش گئے ہیں۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھاکا سے کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں مداحوں کو براق اوزچویت کا والہانہ استقبال کرتے اور ترک اداکار کو گاڑی کے سن روف میں کھڑے ہوکر بنگلادیشی عوام کی جانب سے ملنے والی پرجوش محبت کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترک اداکار کی گاڑی کے ارد گرد سڑک پر مداحوں کی اتنی بڑی تعداد جمع تھی کہ گاڑی کو راستہ دلوانے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔

خیال رہے کہ ترک اداکار براق اوزچیوت نے کچھ دنوں قبل دورۂ بنگلادیش سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ براق اوزچیوت کو سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘ کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید