• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح کیمپ پر وحشیانہ حملہ کرکے اسرائیل نے توہین عدالت کی ہے، صدر افریقی یونین کمیشن

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

افریقی یونین کمیشن کے صدر موسیٰ فاکی محمد نے کہا کہ رفح کے پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ حملہ کر کے اسرائیل نے توہین عدالت کی ہے۔

افریقی یونین کمیشن کے صدر موسیٰ فاکی محمد کا مزید کہنا ہے کہ بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ہولناک حملے میں بیشتر خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔

انھوں نے کہا اسرائیل مستقل عالمی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اسرائیل نے رفح فوجی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی توہین کی ہے۔

عالمی نظم کو قائم رکھنا ہے تو آئی سی جے کے حکم کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید