لاہور ہائیکورٹ نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کےلئے دائر درخواست پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) سے 26 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار شہری کا مؤقف ہے کہ حکومتی سطح پر بنائی گئی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کرسکتی، حکومت خود اسکینڈل کا حصہ ہے، استدعا ہے کہ نیب کو گندم میگا اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دیا جائے اور گندم اسکینڈل کے محرکات کا تعین کرکے رقم وصول کرا کر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔
عدالت نے درخواست پر ڈی جی نیب سے 26جون کو رپورٹ طلب کرلی۔