• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرت العباد کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(آئی این پی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عہدہ سنبھالنے پر سردار سلیم حیدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ وفاق اور صوبوں میںہم آہنگی اولین ضرورت ہے۔ سردار سلیم حیدر نے ڈاکٹر عشرت العباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ہی ملک کو مضبوط تر کر سکتا ہے۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر خیبر پختخوا سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر کے پی سے گفتگو کے دوران کہا کہ وفاق اورصوبوں میں ہم آہنگی اولین ضرورت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید