وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھی تھی۔
رہنما پی پی پی سید مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو جوہری پروگرام کے بانی ہیں، بینظیر بھٹو پاکستان کے جوہری پروگرام میں جدت لائیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے مشکل حالات میں میزائل پروگرام شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جا رہا ہے۔
28 مئی، یومِ تکبیر کے موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات و قوم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یومِ تکبیر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔