پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں بےمثال قربانیاں شامل ہیں۔
یوم تکبیر پر اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف نے کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا۔ الحمدللّٰہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کی بنیاد رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں بےمثال قربانیاں شامل ہیں۔