لاہور اور کراچی کے تاجروں نے آج کی ملک گیر چھٹی نہیں منائی اور کاروبار کھلا رکھا۔
کاروباری برادری نے اچانک چھٹی کے اعلان پر حیرت کا اظہار کیا۔
تاجر برادری نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف معاملات میں بینک ٹرانزیکشن کرنا ہوتی ہے، اچانک چھٹی سے ٹرانزیکشن متاثر اور کاروباری اعتماد میں کمی آتی ہے۔