• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ، پی پی رہنما پریس کانفرنسز میں لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں، بیرسٹر سیف


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی پی رہنما پریس کانفرنسز میں لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی کل سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شیڈول کے مطابق پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیاں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی پاکستان سے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے وہ پاکستان کےلیے لڑ رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ نالائق ٹولے کو جیل سے پی ٹی آئی کے بانی کے انٹرویو اور آرٹیکل لکھنے پر اعتراض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ نہیں کہ جیل سے بڑے بڑے لیڈرز نے کتابیں تک لکھی ہیں، ان کے نالائق لیڈروں نے جیل میں صرف کھایا پیا اور ہضم کیا، اس لیے انکو نہیں پتا۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے صاف کر کے قوم کو حقیقی آزادی دینے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولہ کل سے 1971 اور شیخ مجیب کا ورد کر رہے ہیں، جو واپس ان کے منہ پر لگ رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ شیخ مجیب اور سانحہ 1971 بارے نواز شریف اور آصف زرداری کے بیانات بھی سوشل میڈیا کی زینت بنے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید