• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس ختم ہو رہی ہے، سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کا استعمال اس لیے بڑھ رہا ہے کہ گیس ختم ہو رہی ہے، مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  توانائی کے بحران کا سب کو علم ہے مگر بروقت فیصلے نہیں کیے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک پیٹرول پمپ لگانے میں 3 سال لگ جاتے ہیں، ریفائنری پالیسی 8 سال سے لٹکی ہوئی ہے، مسائل کا سب کو علم ہے اب فیصلوں کا وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری افسران سرمایہ کاروں پر اعتماد نہیں رکھتے، وہ ان کو پیسہ بنانے والے سمجھتے ہیں، توانائی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کی ضرورت ہے، گیس کی قیمت یکساں ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید