• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیما نائلہ کیانی کیلئے اعزاز، لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کی صف اول کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ وفاقی حکومت نے نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کےلیے خیرسگالی سفیر مقرر کردیا۔

نائلہ کیانی کو خیرسگالی کا سفیر بنانے کا اعلان وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ 

بطور سفیر نائلہ کیانی ملک میں خواتین کی تعلیم کے فروغ کےلیے کام کریں گی۔

اس اعزاز کے حوالے سے نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم کےلیے خیرسگالی کا سفیر مقرر ہونا اعزاز ہے۔

پاکستانی خاتون کوہ پیما نے یہ بھی کہا کہ ترقی کےلیے واحد راستہ تعلیم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید