• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ حفیظ بگٹی کا کہنا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جارہا تھا، سر پر ایک گولی ماری گئی، مقتول کی جیب میں موبائل فون اور رقم بھی موجود ہے۔

ایس ایس پی حفیظ بگٹی کا کہنا ہے کہ  مقتول واٹر بورڈ میں ملازمت کرتا تھا، فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، تحقیقات شروع  کردی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید