بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ روز قبل ہی روئی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کچھ عرصے سے ایک ساتھ ہیں لیکن ان کے بریک اپ سے متعلق افواہیں کئی بار زیرِ گردش رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ 2 سے 3 روز قبل ہی روئی ہیں، اننیا کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اننیا پانڈے کے رونے کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ اُن کا آدیتیہ رائے کپور سے بریک اپ ہوجانا ہے۔
بھارتی میڈیا ’پنک وِلا‘ سے بات کرتے ہوئے اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ وہ آخری بار کب روئی تھیں؟
اس سوال کے جواب میں اننیا نے انکشاف کیا کہ وہ دو تین روز قبل ہی روئی ہیں۔
صحافی کی جانب سے رونے کی وجہ پوچھے جانے پر اننیا پانڈے کا بتانا تھا کہ ’میرے رونے کی وجہ میری والدہ سے لڑائی تھی۔‘
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اننیا پانڈے کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ اداکارہ کا آدیتیہ سے بریک ہو چکا ہے، اس لیے وہ آج کل کھوئی کھوئی سی اور خاموش نظر آ تی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے کی پیشہ ورانہ زندگی تو آخر کار صحیح راستے پر چل پڑی ہے مگر ان کی ذاتی زندگی کو ایک دھچکا لگا ہے جس کی وجہ اداکارہ کا بریک اپ ہے۔
’بامبے ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اننیا پانڈے کی ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ اس جوڑے کا تقریباً ایک ماہ قبل رشتہ ٹوٹ گیا تھا اور ان کا بریک اپ اننیا کے لیے ایک صدمے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا مزید انکشاف کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اننیا آج کل بہت تکلیف میں ہیں اور وہ اپنے نئے دوست کے ساتھ وقت گزار کر اپنا دماغ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب آدیتیہ بھی پختہ انداز میں صورتحال سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔