صوبائی جامعات کی گرانٹ ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جمعرات کو یوم سیاہ منایا۔
اساتذہ نے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی ایچ ای سی کی گرانٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر انجمن اساتذہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی ایچ ای سی کے لیے بجٹ سو ارب روپے وفاقی بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بجٹ میں کٹوتی سے تمام یونیورسٹیاں مزید بدحالی کی طرف چلی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام درہم برہم ہو جائے گا۔
صدر انجمن اساتذہ نے کہا کہ پیر کو فپواسا سندھ شاخ نے کراچی میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ کے سخت لاء عمل کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
شاہ علی القدر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے وائس چانسلرز کے خط کا مثبت جواب دیں، اگر مثبت جواب نہ ملا تو سندھ کی تمام یونیورسٹیز میں تالا بندی کی جائے گی۔