• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی وفد کی افغان حکام سے ملاقات، بشام حملے کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ

کابل (این این آئی) پاکستانی وفد کی افغان حکام سے ملاقات، بشام میں چینی کارکنوں پر حملے کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے ایک وفد نے جمعرات کو کابل میں افغان حکام کیساتھ ملاقات میں کی ۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ محمد عمری نے کی۔سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے میں خطے میں امن سب کیلئے مفید ہے، افغان نائب وزیر داخلہ محمد عمری نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیطانی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ افغان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ وفود کے دورے مسائل کے حل اور تعلقات کے فروغ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید