امریکی سفارت خانے نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق ڈونلدبلوم اور اسحاق ڈار کی ملاقات میں امریکا اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی ڈھانچہ جاتی اقتصادی اصلاحات اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیےکے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات میں سیکیورٹی، علاقائی، اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
دوران ملاقات امریکی سفیر نے اعادہ کیا کہ امریکا، پاکستان کی جاری اقتصادی اصلاحات کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سفیر نے بزنس ٹو بزنس رابطے بڑھانے کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات امریکی سفیر نے سرمایہ کاروں کےلیے سازگار ماحول بہتر بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
دوران ملاقات امریکی سفیر نے توانائی، ٹیکنالوجی، انفرااسٹرکچر میں اشتراک سے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع اجاگر کیے۔