• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی کا فلسطینی طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسکالرشپ کا اعلان


ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اعلان آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان پروگرام کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں کیا۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ غزہ میں 80 فیصد سے زائد اسکول اور یونیورسٹیز متاثر یا مکمل تباہ ہوچکی ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی کرکے تعلیمی ادارے دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر فلسطینی طلبہ کی کہانیاں شیئر کرنے اور ان تک براہ راست فنڈز فراہمی کی ضرورت ہے، ہم سب مل کر فلسطینی طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان ہی نہیں ان کیلئے یکجہتی کا پیغام بھی بھیج رہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والا پہلا طالب علم آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں رواں برس اکتوبر سے تعلیمی سلسلے کا آغاز کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید