پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میاں نواز شریف نے دوران گفتگو کہا کہ دونوں ملک سرمایہ کاری اور تجارت سمیت مختلف شعبوں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔
اس موقع پر ناروے کے سفیر نے نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارک دی۔