• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی، حملہ کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں دے سکتا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ایجنسیاں، مانیٹر نگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ9مئی کو حملہ کرنیوالوں کو کوئی معافی نہیں دے سکتا، جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہونگے، وزیر اعظم 4جون سے چین کا دورہ کرینگے، جہاں سے اچھی خبریں آئیں گی، فارمیشن کمانڈرز میٹنگ کا مؤقف ہر پاکستانی کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک اور سکیورٹی سے متعلق ایشوز موجود ہیں، دورہ چین میں بھی ان معاملات پربات چیت ہوگی، چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سیکرٹری داخلہ اور دفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں، چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائیگا۔انکا کہنا تھاکہ سعودی ولی عہدہ بھی دورہ پاکستان پر آئیں گے، محمد بن سلمان کے والد کی طبیعت خراب ہے، انہوں نے صرف پاکستان ہی نہیں جاپان کا بھی دورہ ملتوی کیا ہے۔نائب وزیراعظم نے جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس پر تبصرےسے گریز کیا اور کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو جو جواب دیا اس پر وزیراعظم سے پوچھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید