اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک میں آگ خیبر پختون خوا کی حدود میں لگی تھی۔
عرفان میمن نے بتایا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں فائر بریگیڈ کے 36 اہلکاروں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی سماہنی کے جنگلات میں لگی گی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
محکمۂ جنگلات کے مطابق وادی سماہنی میں کئی روز سے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری تھا، باعسر اور تونین بلاک کے جنگل میں اچانک لگنے والی آگ پھیل گئی۔
مقامی لوگوں کے بھرپور تعاون سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ سے قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔