کرک کے علاقے کرد شریف کے جنگل میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 24 گھنٹوں کے بعد کافی حد تک قابو پا لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو انچارج نور الامین خٹک کے مطابق آگ سے بڑے پیمانے پر قیمتی درخت اور جنگلی حیات جل چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرک سے زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کرد شریف کے جنگل میں امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نور الامین خٹک نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے لیے میانوالی کے راستے ٹیمیں روانہ کی تھیں جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لگنے والی آگ کے شعلے قابو کر لیے ہیں تاہم کہیں کہیں سے اب بھی دھواں اُٹھ رہا ہے، مقامی افراد اور میانوالی انتظامیہ کی مدد سے آگ پر مکمل قابو پالیں گے۔
نور الامین خٹک نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ کی شدت ختم ہو چکی ہہے جہاں جہاں سے دھواں اُٹھ رہا ہے وہاں پر کارروائی کر رہے ہیں۔