• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا نیا گھر تیار، پیسہ کہاں سے آیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنا نیا گھر تیار کرلیا، جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، تاہم اسکے لیے انکے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ اس سوال کے جواب نے مداحوں کو خوش کردیا۔

اداکار عمران خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے  تعمیر کیے گئے گھر کی تصاویر شیئر کیں تو ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ گھر بنانے کےلیے پیسے کہاں سے ملے؟ کیونکہ وہ کافی برسوں سے فلموں میں کام تو نہیں کر رہے، جس پر اداکار کی جانب سے دیے گئے جواب نے صارفین کو حیران کرکے رکھ دیا۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام پر عمران خان نے انکشاف کیا کہ وہ کئی سالوں سے گھر بنوانے میں مصروف تھے۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے 2000 کی دہائی میں چند فلموں میں کام کیا تھا۔

اداکار عمران خان کی جانب سے دیے گئے جواب کو دیگر صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، جبکہ کچھ لوگ انہیں اس پر ذہین بھی قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2008 میں فلم جانے تو یا جانے نہ کیا تھا، جبکہ ان کی آخری فلم کٹی بٹی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید