• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو


سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ملتان میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

دوران ملاقات مولانا فضل الرحمان نے جاوید ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ بات چیت پر اعتماد میں لیا۔

ایک گھنٹے طویل گفتگو کے دوران سینئر سیاستدان نے جے یو آئی سربراہ کے مؤقف کی تائید کی۔

ترجمان جاوید ہاشمی کے مطابق فضل الرحمان نے ملاقات میں سینئر سیاستدان سے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر تحریک چلانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق جاوید ہاشمی نے ممکنہ تحریک کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

قومی خبریں سے مزید