وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکو 2 سعودی شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق سعودی شہری سیکٹر ایف ایٹ کے پارک میں واک کر رہے تھے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو فون کرکے واقعہ کی تفصیلات لیں اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے 4 ٹیمیں تشکیل دے دیں، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔